پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چیئرمین ناصرحبیب کومبارکباد

218

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف تنظیم پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب کو مبارکباد کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ناصرحبیب کی فلاحی اور سماجی خدمات کی بدولت فورم کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورفورم میں کارکنان کی شمولیت زور شور سے چل رہی ہے۔
حال ہی میں فورم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ریاض کی معروف کاروباری شخصیت چودھری نوید نے چیئرمین ناصر حبیب سے ملاقات کی اورانہیں ان کی فلاحی اورسماجی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اپنی طرف سے پاک سعودی فرینڈزشپ فورم کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے ساتھ تعاون کریں اور اس کے فلاحی، سماجی، رفاہی اورقومی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر ناصر حبیب کی جانب سے نئے آنے والے ممبران کا پُرجوش خیرمقدم کیا گیا ۔