سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعدادچھ ہزاار سے متجاوز،19 اموات رپورٹ

352

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 46 کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حیدرآباد میں 6 جبکہ مٹیاری اور جامشورو میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں ماہ اب تک 914 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ سندھ بھر میں 1 ہزار864 ڈینگی کیس سامنے آئے تھے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ستمبر میں 603 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ بھرمیں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک  19 اموات ہوچکی ہیں۔