لاہور: ینگ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کا ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج

129

جنرل ہسپتال لاہور کے ینگ ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف گزشتہ روز شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی اور مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس پر لاگو کئے جانے والے ایم ٹی آئی ایکٹ کو فوری واپس لیا جائے۔