مجموعی ذخائرمیں 9 کروڑ96لاکھ ڈالر کا اضافہ

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں 9کروڑ96لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق قومی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر23 ارب 92 کروڑ 59 لاکھ ڈالرکی سطح سے بڑھ کر24ارب2کروڑ55لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز بڑھ کر17 ارب32 کروڑ60 لاکھ ڈالرپر پہنچ گئے۔