عراقی فوجی اہلکار کو فرائض میں غفلت برتنے پرسزا

239

بغداد: عراقی فوجی کو دارالحکومت بغداد کے وسط میں بکتر بند گاڑی کو سڑک پر تیزی کے ساتھ گھمانے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بغداد مسلح افواج کے آپریشنز کمانڈ نے بکتر بند کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بکتر بند ڈرائیور کو سزا دینے کا حکم جاری کیاہے۔

بغداد کے آپریشنز کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد سلیم کا کہنا تھاکہ سڑکوں پر تعیناتی کے دوران ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیور کے خلاف تحقیقاتی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوج کے اہلکار اپنے فرائض کے نفاذ کے دوران اعلی ترین سطح کے فوجی نظم وضبط پابند ہوتے ہیں، خلاف ورزی کرنے والے اہلکار کی حرکت پوری فوج کی عکاسی نہیں کرتی۔