ائیرپورٹ سیکیورٹی کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گرفتار

234

ائیرپورٹ سیکیورٹی کی کارروائی، موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو روز قبل چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے 31 اکتوبر کو تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔

گرفتار ملزم ایان حسین نے اکثر چوری کی وارداتیں ساتھیوں کی مدد سے انجام دینے کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزم سے اسکے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔