ریاض: پاکستانیوں کے لیے فن فیئر میگا فیملیز انٹرٹینمنٹ ایونٹ

314

سعودی عرب میں 2 سال کورونا وبا کے بعد دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ’’فرے میکرز ایونٹس‘‘ کی جانب سے فن فیئر میگا فیملیز انٹرٹینمنٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام ڈائریکٹر ہاجرہ خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد دیس سے دور فیملیز کو ایسا ماحول میسر کرنا تھا کہ انہیں پردیس میں دیس جیسی خوشیاں میسرآ سکیں۔
میزبان ساحل علی اور شریک دیگر فیملیز کا کہنا تھا کہ ’’فرے میکرز ایونٹس‘‘ کی کاوش ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے جس طرح دیارغیرمیں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا ہے، اس سے صحرائے عرب میں پاکستانی ثقافت کے پھول کھل اٹھے ہیں۔ پروگرام میں فوڈ کورٹ، ملبوسات، ہینڈی گرافٹس اور اہم اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، جس میں شرکا نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ پروگرام کے انتظامات میں نورین فاطمہ، آسیہ فاتھی، عارفہ خان، سیدہ رخشاں اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ فرے میکرز کی جانب سے میڈیا کوریج کرنے پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب اور پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ کی کوششوں کو سراہا گیا۔