پاکستان قونصلیٹ جدہ میں خالد مجید کی صدارت میں یوم دفاع کی تقریب

317

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی صدارت میں 56 ویں یوم دفاع پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے معزز ارکان اور تینوں مسلح افواج پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ترانے سنائے گئے۔ پاکستان کےصدر اور وزیر اعظم کے خصوصی پیغامات ہیڈ آف چانسلری فوزیہ فیاض اور پریس قونصلر سید حمزہ گیلانی کمیونٹی ویلفیئر ثاقب صاحب نے پڑھ کر سنائے۔
اپنے خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے شہید مرد و خواتین کے ساتھ ان کے بہادر خاندانوں کو خصوصی خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے تمام چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے بہادر پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کیا اور دنیا کو درپیش معاصر مسائل سے نمٹنے کے لیے قوموں اور برادریوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے کارناموں پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ اسکول کے بچوں نے اس دن کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر کیں۔ 1965 کی جنگ کے دوران مسلح افواج کی بہادری اور جرات کو اجاگر کرنے کے لیے ڈسپلے ایریاز کو پوسٹروں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب کا اختتام پاکستان کے شہدا کے ساتھ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی اجتماعی دعاؤں پرہوا۔