میمن ویلفیئر سوسائٹی کے تحت فیملی گالا ایونٹ

255

میمن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جدہ میں فیملی گالا ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں طعام ،موسیقی اور گیم شو پیش کیے گئے اور بڑی تعداد میں میمن ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اور ذمے داران نے شرکت کی ۔ ایونٹ کے دوران ماسا کے صدر شعیب سکندر ،نائب صدر وسیم عبدالرزاق تائی ،جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا ،جاوید خیرانی ،عرفان بھمڑی والا ،سراج آدم جی ،عرفان کولسا والا ،محمد اسماعیل بڈھانوی ،خالد تنوما ،شعیب عبدالعزیز ،ڈاکٹر اقبال مسوانی ،احمد عبدالکریم اور میڈیم اریم سکندر سمیت دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں ماسا کی ویلفیئر سرگرمیوں سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں خوشی ہے کہ میمن برادری کی سعودی عرب میں تمام فیملیز ایک چھت تلے اکھٹی ہیں اور ہمارا مقصد نہ صرف اپنی برادری بلکہ انسانیت کی خدمت ہے۔
گالا میں طعام ، بچوں کے لیے سوئمنگ پول مقابلے ،موسیقی ،شاعری اور والی بال گیم کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ماسا حج و عمرہ کمیٹی کےممبر شعیب عبد العزیز کو حج کے دوران منی اور عرفات میں حاجیوں کی بھرپور رہنمائی اور ہمہ وقت خدمات فراہم کرنے پر تعریفی شیلڈز بھی دی گئی۔ پاک میڈیا کی بہترین کیمونٹی صحافتی خدمات پر صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چودھری نورالحسن گجر اور سینئر ایگزیکٹو ممبر ادعیہ وہاج کو میمن سوسائٹی کی جانب سے روایتی شال پہنائی گئی۔