وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کانوٹی فکیشن جاری کردیا

203

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقوزیر اعظم نے تجویز کردہ 5چھٹیوں کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو عید الاضحیٰ کی صرف 3چھٹیاں دینے کی ہدایت کی ، جس کے بعد وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر عید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر  ( این سی او سی ) نے کورونا سے بچنے کیلیے عیدالاضحیٰ کی 5دن کی چھٹیاں دینے کی تجویز دی تھی ، لیکن وزیر اعظم نے مسترد کردیا۔

وزرات داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں 21،20اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہونگی،عید کی 3دن کی چھٹیوں کے بعد تمام شعبہ جات میں کام معمول کے مطابق ہونگے۔