خیبر پختونخوا میں بھنگ اور افیون سے ادویات بنانے کی تیاریاں شروع

238

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بھنگ اور افیوم سے ادویات بنانے اور کاشت سے متعلق کام شروع کردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق خیبر، کرم اور اورکزئی میں کاشت اور فیکٹری لگانے کی فیزبیلٹی رپورٹ پر کام شروع ہوگیا ہے، جامعہ پشاور کی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ 6 ماہ میں رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ادویات بنانے کےعلاوہ بھنگ کو صنعت میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ ادویات کی  فیکٹری اور صنعت لگانے سے روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔