مجلس پاکستان کی تقریب سے مولانا طاہر اشرفی کا خطاب

273

سعودی عرب میں مجلس پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک سے تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات ماضی کی نسبت موجودہ دور میں زیادہ مستحکم ہوئے ہیں۔ پاک سعودی تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کیمونٹی اور کارکنوں کے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ فلسطین کے معاملے پر پاک سعودی پالیسی یکساں طور پر آگے بڑھ رہی ہے اور فلسطینیوں کی آزادی تک یہ پالیسی جاری رہے گی۔ انہوں نے فخریہ کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور سعودی قیادت کشمیر ایشو پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم مسلمان ممالک کی نمائندہ جماعت ہے اور یہی تنظیم امت مسلمہ کے اتحاد کو یقینی بناتی ہے۔
تقریب سے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف اور جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید نے بھی پاک سعودی تعلقات پر اظہار خیال کیا۔