تخیل ادبی فورم کے زیراہتمام خصوصی نشست

286

دانشور، ادیب اور شاعر پروفیسر اقبال اعجاز بیگ کی صدارت میں تخیل ادبی فورم کے زیر انتظام فورم کے سر پرست اعلیٰ منصورمحبوب کی رہائش گاہ پر ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی فیصل اکرم تھے، جو اس تقریب میں شرکت کے لیے خاص طور پر جیزان شہر سے تشریف لائے۔ دیگر شعرا میں یاسر یونس، منیب فیاض، کامران ملک، شہباز صادق، صابر امانی، سلیم کاوش، صدف فریدی اورمحسن رضا سمر تھے۔ مجلس کی نظامت کے فرائض تخیل ادبی فورم کے سیکرٹری جنرل راشد محمود نے ادا کیے جبکہ پاکستان سے تخیل ادبی فورم کے صدر یوسف علی یوسف اور نائب صدر شاہد خیالوی نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر نوجوان شاعر یاسر یونس نے اپنے چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کی تربیت کے دوران پیش آنے والے حالات پرایک فکاہیہ نظم پیش کی، جس کی حاضرین نے خوب پذیرائی کی۔ تقریب کے اختتام پر صدر محفل پروفیسراقبال اعجاز بیگ نے عہد حا ضر میں شاعری کی مختلف جہتوں اورمعروف شعرا کی علمی منازل پر روشنی ڈالی اور صابر امانی کے فکری ارتقا پر گفتگو کی۔