چودھری خالد رشید کی جنرل ڈاکٹر محمد الجہنی سے ملاقات

410

سعودی فوج کے سابق جنرل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی کے ساتھ پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چیئرمین چودھری خالد رشید اور جدہ انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے صدر ملک عاصم اعوان اور سعودی بزنس مین شیخ عطا اللہ احمد فاروقی، پاکستانی بزنس مین آفاق بیگ مرزا اور اورجنرل الجہنی کے سینئر ایڈوائزراسرار خان سے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ سابق جنرل ڈاکٹر محمد الجہنی نے ملاقات میں خوشی کا اظہار کیا اور ان کی آمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
جنرل (ر) ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی جمہوریہ کانگوکے اعزازی قونصل اور اعزازی قونصل کونسل کے نائب صدر ہیں۔ وہ سعودی عرب میں ہوا بازی کے شعبے میں پہلی پیشہ ورانہ پائلٹ ایسوسی ایشن کے بانی رکن بھی ہیں جس کاحال ہی میں قیام عمل میں آیا ہے۔