فلسطین جلد یہود کے قبضے سے آزاد ہوگا‘ ن لیگ

153

پاکستان مسلم لیگ ن مزاحمیہ ریاض کے عہدیداران کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزاحمیہ ریجن کے صدر مبارک علی بھٹی نے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے فلسطین اور کشمیر کا حل اور مظالم کا خاتمہ لازم ہو چکا ہے۔ ہم پاکستانی فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل فوری طور پر نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانا بند کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بارش علی بھٹی نے کہا کہ پاکستان اپنے نامساعد حالات کے باوجود ہر دور میں دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے مسلمانوں کی حمایت کرتا آ رہا ہے۔پریس کانفرنس سے نعمان طارق ، رحمت علی ، حفیظ اللہ ، عثمان طارق ،محمد عثمان ، سمیع اللہ ، محمد شبیر ، محمد اسلم ، لیاقت علی ، کلیم اللہ ، احسان علی ، محمد عرفان ، بابر علی، محمد عدنان، محمد عارف ، وسیم علی اور دیگر نے بھی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین بہت جلد آزادی کی نعمت سے سرفراز ہو گا۔