پاکستانیوں کی خدمات پر پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی پریس کانفرنس

228

سعودی عرب میں پاکستانی سماجی و فلاحی تنظیم پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کو ویلفیئر خدمات کے امور پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فورم کے مرکزی صدر ناصر حبیب کا کہنا تھا کہ پاک سعودی فرینڈ شپ فورم نے اپنے مشن اور ہدف کے حصول کے لیے جس راہ کا انتخاب کیا اس کی بنیاد اس سوچ اور فکر پر رکھی گئی کہ اول تا آخر ہر قسم کی سیاست، قومیت ، لسانیت ، علاقائیت، رنگ و قوم اور ہمہ قسم کی فرقہ واریت سے بالاتر رہ کر دیار غیر میں اپنے پاکستانیوں کے مسائل، جن میں ڈیڈ باڈی ، سعودی جیلوں میں پڑے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، نا مکمل کاغذات ، اور دیگر امور میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد ہمارا اولین فرض ہے، جس سے لا تعداد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔پریس کانفرنس سے میاں اصغر، ڈاکٹر ضمیر، ناصر حبیب، بخت شیر خان، نور خان شنواری اور دیگر نے خطاب کیا۔