آئی فون کی جدید اپ-ڈیٹ سے صارفین انتہائی پریشان

316

آئی فون کے صارفین جنہوں نے ایپل کا جدید ترین سافٹ ویئر اپ ڈیٹ iOS 14.6 انسٹال کیا ہے، اُن کو شکایت ہے کہ یہ اپ-ڈیٹ اُن کے فون کی چارجنگ جلدی ختم کررہی ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ایپل آئی فون کے صارفین کا کہنا ہے کہ محض چند گھنٹوں میں فون کی پوری چارجنگ ختم ہوجاتی ہے۔

آئی فون کے پرانے ماڈلز کو استعمال کرنے والے صارفین نے 24 مئی کو لانچ کیے گئے اس اپ ڈیٹ کیخلاف ایپل کے کمیونٹی فورم اور ٹویئٹر اکاؤنٹ پر شکایتوں کی بھرمار کردی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ iOS 14.6 پر میری بیٹری بہت جلدی ختم ہورہی ہے… کیا یہ صرف میرے ساتھ ہورہا ہے یا اور بھی لوگ اس کا تجربہ کررہے ہیں۔

ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ “iOS 14.5 نے میری بیٹری کی حالت خراب کردی ہے۔

صارفین نے بیٹری پر اس اپ ڈیٹ کے تباہ کن اثرات کے بارے میں فکرمند ہیں۔

ایک شخص نے بتایا ، “صورتحال اتنی خراب ہے کہ میں آئی فون 7 پر 2 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرسکتا۔”