پی ٹی آئی رہنماؤں کی انٹرا پارٹی الیکشن پر ملاقات

254

پی ٹی آئی (مکہ مکرمہ ریجن) کے سابق صدر شہزاد خان، سابق سیکرٹری اوورسیز لیبرز افیئرز راجا گل زیب کیانی، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی (ریاض) عبداللہ ملک اور خیبر پختونخوا ونگ کے سابق صدر تاج محمد خان کی سعودی دارلحکومت ریاض میں خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ آنے والے انٹراپارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر عمران خان کے وژن کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں میڈیا ایڈوئزری ٹیم کے ہیڈ خرم خان اور میڈیا پرسن ملک کامران ملک وسیم خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔