انڈونیشیا کی 13 دن تک سونے والی انوکھی لڑکی

422

جکارتہ: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی جو مسلسل دو ہفتے تک (تقریبا 13 دن) سوتی رہی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کالی مانتن سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ایکا مسلسل 13 دن تک سوتی رہی تھی، جس پر اس لڑکی کو رئیل لائف سلیپنگ بیوٹی اور انڈونیشیا کے صوبے ساؤتھ کالی مانتن کی بیٹی کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکا نے دو مشکل تجربات کا سامنا کیا پہلی بار جب ایکا ڈیڑھ دن تک سوتی رہیں اور دوسری مرتبہ ایکا کی حالت اس وقت خاصی خراب ہوگئی جب وہ 7 دن سوتی رہیں جس کے بعد والدین انہیں مقامی اسپتال لے کر گئے جہاں ان کے تمام ٹیسٹ نارمل نکلے۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی بالاآخر 9 دن بعد جاگ گئی تھی لیکن وہ اب بہت کمزور ہے جبکہ کوئی فی الحال یہ نہیں جان سکا کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں لیکن علامات سے پتا چلتا ہے کہ وہ ہائپر سومنیا میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے ہائپر سومنیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا مریض کو دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق ہائپر سومنیا کے شکار افراد کسی بھی وقت سو سکتے ہیں۔