ن لیگ کے زیر اہتمام دمام میں محفل حمد و نعت

374

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام ایک پُرنور محفل حمدونعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں معروف نعت خواں عابد شمعون چاند،میاں طارق جنید اور دیگر نعت خوانوں نے عشق رسول میں ڈوب کر نعت پیش کی اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف نے کہا کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی دین و دنیا کی بھلائی کا ذریعہ بنتی ہے۔
مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ محافل نعت روحانی و قلبی سکون اور عشق رسول کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا نعت سن کر اور پڑھ کر آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستہ ہو کر دین و دنیا کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ریاض ریجن کے صدر میاں طارق جنید نے کہا کہ پر انوار محفل میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سننے سے دلوں کو سکون بلکہ جذبہ ایمانی کو بھی تقویت ملی ہے۔
تقریب سے رمضان بٹ، شاکر رفیق، چودھری قیصر، محمد جمیل، ملک آصف اعوان، مبارک علی بھٹی، شبیر حسین سپرا، سمیع اللہ بھٹی، اسلم کھوکھر، بارش علی، ملک مکرم نصیر، اسامہ طارق، وسیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت وہ اظہار عقیدت ہے جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قلبی محبت اور ایمان سے وابستگی کا اظہار ہوتا ہے