مورٹین اور کارفور کے درمیان اشتراک

79

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈینگی کے خلاف پاکستان کی اولین ترجیح مورٹین نے ماجد الفتام کے کارفور پاکستان سے ڈینگی کے خلاف ملک بھر میں آگاہی مہم کیلئے اشتراک کیا ہے ۔یہ شراکت کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد میں کارفور کے تمام فلیگ شپ اسٹورپر فراہم کی جائیگی۔ اس شراکت کا اعلان کارفور اسٹور پیکجز مال لاہور میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران کیا گیا۔ مورٹین مختلف پلیٹ فارمز پر اس کی تشہیر کرکے پاکستان بھر کے لاکھوں افراد تک یہ پیغام پہنچائے گا۔