فیصل بینک GDIB ایوارڈز 2021 میں پانچ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیصل بینک لمیٹیڈ کی کراچی میں حال ہی میں منعقدہ تقریب میں پانچ گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈ سے عزت افزائی کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل نے وژن، لیڈرشپ، اسٹرکچر، ریکروٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ اور سماجی ذمے داری کی کیٹیگریز میں ایوارڈز ہیڈ آف ریٹیل بینکنگ فیصل بینک طاہر یعقوب بھٹی کو پیش کیے۔ تمام شریک آرگنائزیشنز اور اداروں میں فیصل بینک صف اول کے 10 فاتحین میں شامل تھا اور یہ اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے والا واحد اسلامک بینک ہے۔ صنفی تنوع اور معذور افراد کی شمولیت سے لے کر یکساں مالی مواقع اور صحت کی سہولیات کی فراہمی تک وسیع تر حکمت عملی نے بینک کے متنوع اور شمولیت کے اقدام کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے پائیدار معاشرے کے قیام کی کوششوں کی ازسرنو توثیق کی۔