مرکنٹائل ایکس چینج میں9.6ارب روپے کے سودے

354

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میںگزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے9.6ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 12,670 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 4.116 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 2.438 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.415 ارب رو پے رہی۔