اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹائزیشن پروگرام متعارف کرا دیا

325

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے متعلق مسائل کو برق رفتاری سے نمٹانے کے لیے ’’آغاز سے اختتام تک ڈیجیٹا ئزیشن‘‘ کا ایک جدید پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ بات محمد وحید اختر چیف منیجر ایس بی پی گوجرانوالہ نے بدھ کو ’’ایف ایکس کیسز پراینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹا ئزیشن‘‘کے بارے میں آگاہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔محمد وحید اختر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اپنے 16 آپریشنل دفاتر کے ذریعے زرمبادلہ کے امورکو بھی نمٹا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک انتہائی موزوں ماحول کے تحت اپنی خدمات کی فراہمی میں اچھی شہرت کا حامل ہے جہاں تجارتی بینکوں، کرنسی، ٹیکسوں، زرمبادلہ وغیرہ سے متعلق صارفین کی مشکلات کو قطعی طور پر میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جارہا ہے۔