حکومت کے۔الیکٹرک کو مزید400میگا واٹ بجلی فراہم کرے گی

220

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو اضافی400میگا واٹ بجلی فراہم کرے گی ،کے الیکٹرک کو 150معکب فیٹ گیس یومیہ کی اجازت دیدی ہے جس سے 900میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،ملک میںتوانائی کی یکساں پالیسی کا نفاذ چاہتے ہیں،توانائی کے لیے در آمدی ذرائع پر زیادہ انحصار کے باعث بجلی کی قیمتوںمیںاضافہ ہوا،وہ گزشتہ روز کراچی میںکوئلے سے گیس اور لیکویڈ انجینئرنگ کے منصوبوں کے حوالے سے پالیسی فریم ورک پر شراکت داروں سے مشاورت کے موضوع پر مبنی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔