اینگر و انرجی کے این ای ڈی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

253

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینگرو کارپوریشن کے کل ملکیتی ادارے اینگر و انرجی لمیٹڈنے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصدملک کی باوقار جامعہ ناردشاہ ایڈلجی ڈنشا (این ای ڈی)یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی ، کراچی میں انجینئر ابوالکلام لائبریری کے لیے شمسی توانائی کی فراہمی اور بے بی ڈے کیئر سینٹر کی تعمیر ہے۔ یہ تعاون، سنہ 2021ء میں یونیورسٹی کے صد سالہ تعلیمی معیار کے جشن کے موقع پر تعلیمی سہولتوں کو مزید بہتر کرنے کے قابل بنائے گا۔مفاہمت کی اس یادداشت کے تحت اینگرو انرجی ابوالکلام لائبریری میں شمسی توانائی کی فراہمی کے لیے مطلوب فنڈز فراہم کرنے کے علاوہ بے بی ڈے کیئر سینٹر کی تعمیر کے لیے بھی گرانٹ دے گا۔