گوگل میپ میں ڈارک موڈ فیچر شامل

937

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے حال ہی میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے گوگل میپ میں ’ڈارک موڈ‘ کو شامل کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل کی جانب سے گوگل میپ پر ڈارک موڈ کی آزمائش گزشتہ سال ستمبر سے کی جا رہی تھی۔

گوگل میپ پر ڈارک موڈ سے ایپ کا بیک گراؤنڈ سفید سے کالے رنگ میں تبدیل ہو جائے گا جب کہ میپ میں اسٹریٹ کے نام ہلکے گرے رنگ سے ظاہر ہوں گے۔

گوگل میپ کے ڈارک موڈ کو آن کرنے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے گوگل میپ کی سیٹنگ کے آپشن میں جانا ہوگا جس کے بعد انہیں نیچے تھیم کا آپشن نظر آئے گا۔

تھیم کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد صارفین ڈارک موڈ کے آپشن پر کلک کر کرے اسے آن کر سکیں گے۔