فیس بُک 10 لاکھ صارفین کے ڈیٹا پر کنٹرول کھو بیٹھا، مقدمہ درج

536

انگلینڈ اور ویلز میں تقریبا دس لاکھ صارفین کے ڈیٹا پر کنٹرول کھونے کے بعد فیس بک پر مقدمہ درج ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے میں فیس بُک کی ناکامیوں کا انکشاف کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل میں ہوا جس کے مطابق ڈیٹا کو انتخابات کیلئے اشتہارات میں استعمال کیا جاتا تھا۔

فیس بُک پر مقدمہ درج کرنے والے صحافی پیٹر جوکس نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ڈیٹا فیس بُک کی نااہلی کی وجہ سے اب غیر محفوظ ہے جبکہ دوسری جانب فیس بک نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ برطانیہ یا یوروپی یونین کے صارفین کا ڈیٹا کیمبرج اینالیٹیکا میں منتقل ہونے کا الزام بے بنیاد ہے۔

مدعی پیٹر جیوکس نے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ صارفین کا ڈیٹا کہاں منتقل ہوا، سوال یہ ہے کہ فیس بُک کو اپنے صارفین کے ڈیٹا کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔