انجینئر سید نیاز احمد کو صدمہ

300

پاکستان رائٹرز فورم کے چیئرمین انجینئر سید نیاز احمد کی چھوٹی صاحبزادی زینب کا طویل علالت کے باعث گزشتہ دنوں مقامی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کے 4 بھائی اور 3 بہنیں ہیں۔ ان میں سے 2 بہنیں اور ایک بھائی پاکستان اور ایک بھائی لندن میں مقیم ہیں۔ زینب کی دلی خواہش تھی کہ سب بھائی بہنوں سے ملاقات ہو جائےاور یہ خواہش اللہ نے پوری کی۔ اسی دوران چند روز بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ پاکستانی برادری نے انجینئر نیاز احمد کی صاحبزادی کے انتقال پر ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔