ملک میں بہت جلد صنعتی انقلاب آئے گا‘ خالد رشید

151

صحافی اور پاکستانی کمیونٹی کے سرگرم رکن ملک عاصم اعوان نے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین چودھری خالد رشید اور جنرل سیکرٹری صاحبزادہ عرفان رشید سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور پاکستان اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین چودھری خالد رشید نے علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ میں ائرپورٹ بنانے اور سیال ائرلائن چلنے پر سیالکوٹ کی تاجر برادری اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے چیئرمین فضل جلانی کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے چھوٹی بڑی صنعتوں کو ریلیف دینے کی تعریف کی اورکہا کہ بہت جلد اس پالیسی کے نتیجے میں ایک بڑا صنعتی انقلاب آئے گا۔ پاک سعودی فرینڈشب فورم کے چیئرمین چودھری خالد رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آخر میں انہوں نے سینئر صحافی ملک عاصم اعوان کا شکریہ ادا کیا۔