انجینئر مظفر بخش کی صاحبزادی کی شادی پر عشائیہ

358

مکہ مکرمہ میں محافظہ جدہ کے سابق نائب رئیس انجینئر محمد مظفر بخش کی صاحبزادی ندیٰ بخش کی شادی کی سعودی جیولوجیکل سروے میں چیف مائیکرواسکوپی علیم احمد صدیقی کے صاحبزادے انجینئر عامر صدیقی کے ساتھ انجام پائی۔ اس موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک پُر تکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا، جس میں عمائدین شہراورعزیزو اقارب نے شرکت کی۔ کورونا سے متعلق ضوابط کے پیش نظر مہمانوں کی تعداد محدود رکھی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ندیٰ بخش جدہ کے ماہر امراض چشم اور کئی دینی کتب کے مصنف ڈاکٹر محمد ظفیر احمد بخش کی پوتی ہیں جبکہ عامر صدیقی سعودی ریڈیو جدہ میں کے اناؤنسر، نیوز کاسٹر اورفارن سروسز کے ڈائریکٹر نثار رفیع مرحوم کے نواسے ہیں۔