الخبر: سفیر پاکستان کی کمیونٹی سے ملاقات

151

سفیر پاکستان راجا علی اعجاز نے سعودی شہر الخبر میں معروف پاکستانی بزنس مین اطہر مرزا کی جانب منعقدہ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر الخبر ، دمام اور ظہران کے معروف پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، کاروباری اور پیشہ ور افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ شرکا نے حالیہ دنوں میں کورونا کے بعد پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے سفیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی تجاویز بھی پیش کیں۔ سفیر نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ ہر پاکستانی کو مقامی قوانین پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے مملکت کی ترقی میں پاکستانی ہنرمندوں اور محنت کشوں کے کردار کو سراہا۔