سانحہ شہدائے کارساز کی یاد میں دعائیہ تقریب

171

پاکستان پیپلز پارٹی (سعودی عرب) کے زیر اہتمام سانحہ شہدائے کارساز کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد جدہ میں کیا گیا، جس کی صدارت نائب صدر ملک جاوید حسین نے کی۔ اس موقع پر پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے، جنہوں نے 18 اکتوبر کے سانحہ کارساز کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک جاوید حسین، آفتاب ترابی، محمد الیاس اعوان، اظہر شفیق گجر، زمرد خان سیفی، چوہدری اکرام اللہ کولی اور دیگر نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے انتہائی غم کا ہے، ہم اپنے بھائیوں کی موت کا صدمہ زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔