پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

142

پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن جدہ کے جنرل سیکرٹری محمد بشیرسواتی نے جدہ کے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں ویلفیئر فورم کے چیئرمین بشیر سواتی، فورم کے صدر پرویز قریشی پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان اور دیگر نےشرکت کی۔ اس موقع پرصحافیوں نےپاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن جدہ کی 2 سالہ محنت اور کورونا کے دوران فورم کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں اور محنت کی تعریف کی۔
چیئرمین بشیر سواتی نے فورم سے متعلق تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کیا اور پی جے ایف کا ادا کیا، جنہوں نے فورم کی ہر موقع پر بہترین انداز میں کوریج کی۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے پر فورم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے مہمانوں میں پی جے ایف کے صدر شاہد نعیم، جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور، ویب انچارج محمدعدیل، ایم زیڈ بی ویب چینل کے سی ای او محمد زکیر بھٹی، پی پی پی کے معروف حسین، نیوز چینل 10کے محمد امانت اللہ اور دیگر تھے۔