پیرس میں چاقو بردار شخص کا حملہ، دو افراد زخمی

380

پیرس: توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے جریدے چارلی ہبڑو کے سابقہ آفس کے باہرچاقو بردار شخص نے حملہ کرکے کم از کم دو افراد کو زخمی کردیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، تاہم ان کی  حالت نازک ہے ۔زخمی ہونے والے افراد فرانسیسی دستاویزی فلم پروڈکشن کمپنی پریمیئرس لِنیز کے ملازم ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جسےسے تحقیقات جاری ہیں، تاہم حکام کاکہنا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ شخص حملے میں ملوث ہے یا نہیں۔

پولیس نے علاقے کو سیل کرکے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ قریب میں موجود اسکولز کو بھی بند کردیا گیا ہے اور کسی کو باہر آنے کی اجازت نہیں۔