دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز کونسا ہے؟

1037

دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کا اعزاز ائیربس A380 کے پاس ہے۔

ائیربس A380 کو 8 جنوری 2005 میں فرانس میں متعارف کرایا گیا تھا اور پہلی اُڑان اس نے 27 اپریل کو بھری تھی۔

ائیربس A380 کے دونوں جانب پروں کی لمبائی 262 فٹ ہے اور یہ مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ کو 2 منزلوں پر مبنی ہے یعنی double decker ہے جس میں 555 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

اس کے وزن کو سہارا دینے کیلئے اس کے نیچے 20 سے زائد پہیوں کو نصب کیا گیا ہے۔ اس ائیربس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 9،300 میل کا فاصلہ دوبارہ توانائی بھروائے بغیر طے کرسکتا ہے۔