ایف آئی اے وِنگ ختم، سائبر کرائم کیلیے علیحدہ ایجنسی کا قیام

339

لاہور: حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا ونگ ختم کرکے سائبر کرائمز کے لیے علیحدہ سے ایجنسی قائم کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ’’نیشنل سائبر کرائم انویسٹی اگیشن ایجنسی‘‘ کے نام سے نئی ایجنسی کا نوٹی فکیشن وزارت آئی ٹی نے جاری کردیا ہے۔ جس کے بعد اب ایف آئی اے ونگ کی جگہ این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے کام شروع کرے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ سائبر کرائم کے بڑھتے گراف اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی غیر تسلی بخش کارکردگی آنے کے بعد کیا ہے، اس سلسلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین بھی بنا دیے گئے ہیں جب کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کے تمام افسران، ملازمین اور کیس نئی ایجنسی کو منتقل کردیے گئے ہیں۔