انجینئر سید نیاز احمد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب

478

پاکستان رائٹرز فورم کے چیئرمین اور سماجی شخصیت انجینئرسید نیاز احمد کی صاحبزادی قرۃالعین کی رئیس رشید کے صاحبزادے شہباز کے ساتھ شادی کی تقریب مقامی ہال میں انجام پائی، جہاں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ اس موقع پر رقیب احمد اور ابراہیم احمد خصوصی دعوت پر شریک تھے۔
شادی کی پُرمسرت تقریب میں خدمت خلق کمیٹی جدہ کےمولانا حبیب الرحمن ، مولانا حفظ الرحمن سہوہاروی اکیڈمی جدہ کے صدر ایوب نجمی، مصنف ومحقق انجینئر الطاف اعوان، ممتاز شاعر اور عالمی اُردو مرکز سعودی عرب کےصدر اطہر نفیس عباسی، مجلس محصورین کے کنوینیئر انجینئر سید احسان الحق، صحافی سید مسرت خلیل اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کرکے دلہا اور دلہن کو دعاؤں کے ساتھ مبارک باد پیش کی۔