پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کردی

741

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر کیا گیا ہے۔

 پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ11ہزار535کر دیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی 25جولائی سے عید الاضحیٰ تک رہے گی۔

قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔