پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل (سعودی عرب) کی خدمات

300

صدر ندیم اختر شیخ
پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل (سعودی عرب) کی زیر نگرانی لاک ڈاون کے دوران صحت اور وبا سے بچاؤ کے لیے شروع کی گئی منفرد سروس تا حال جاری ہے، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ مختلف پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر شعبوں کے ماہرین کی بہترین خدمات نے اس منفرد سروس کو کامیاب کیا۔ ہیلتھ کیئر سروس، طبی مشاورت سمیت دیگر سہولیات کے ذریعے موسمی، دائمی و وبائی امراض سے تحفظ کے لیے آگاہی دی گئی، ساتھ ہی دل کے امراض، خواتین اور بچوں کی صحت کے مسائل، غذا سے متعلق مشاورت، جلد کے امراض وغیرہ کے بارے میں آن لائن مشوروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ طلبہ کے لیے تعلیم سے متعلق سوالوں کے جواب بہترین مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔
سعودی اور پاکستانی حکومتی اداروں اور سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے جاری نئی اطلاعات، پیغامات اور پالیسی سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کو بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے جب کہ سوشل ویلفیئر کا طریقہ، قرنطینہ مراکز، پروازوں اور ٹکٹوں کی معلومات، پاکستان سفارت خانہ کے متعلقہ امور سے آگاہی بھی پاکستانی بھائیوں کو دی جا رہی ہے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل (سعودی عرب) بہت جلد اپنے ہم وطن بھائیوں کے لیے آن لائن وڈی ولنک کے ذریعے مختلف ماہرین کی خدمات سے صحت کی حفاظت اور مختلف معلوماتی تربیتی پروگرام شروع کررہا ہے، جس سے بڑی تعداد میں ہم وطن مستفید ہوں گے۔