دورہ انگلینڈ؛ آسٹریلوی بورڈ نے 26 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

558

سڈنی: آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورہ انگلینڈ میں 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 میچز شیڈول ہیں جبکہ کورونا وائرس کے باعث سیریز کے حوالے دونوں بورڈز حکومتی مشاوت سے فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کا اعلان دورہ انگلینڈ ہونے کی تاریخوں کے بعد کیا جائے گا۔

نجی کرکٹ سائٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے  عثمان خواجہ، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ اور اینڈریو ٹائی کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، میچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پیٹر ہینڈزکومب، نیتھن کولٹر نائل اور شان مارش کو اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔