مصنوعی بحران؛ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف اوگرا کے جرمانے

533

کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں قلت کی ذمہ دار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کےخلاف اوگرا اِن ایکشن، پوماانرجی کو50لاکھ اورشیل کمپنی کو1 کروڑروپےکا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پٹرول کے مصنوعی بحران پر قابو پانے کیلئے اوگرا نےقوانین کی خلاف ورزی پربڑی آئل کمپنیوں کوجرمانےعائد کیے ہیں ، جس میں پوماانرجی، اٹک ، گو اورحیسکول کمپنی کو50لاکھ روپے جبکہ شیل  اور ٹوٹل پارکو کمپنی کو ایک ایک  کروڑروپے کاجرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

اوگرا نے کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات نہیں کی گئیں تو کمپنیوں کےلائسنس معطل کئےجاسکتےہیں۔

واضح رہے کہ اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نےغیرقانونی طورپرپیٹرول اورڈیزل ذخیرہ کیاہواتھا جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران شدت اختیار کرگیا تھا۔