افغان امن مذاکرات : زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم اور جنرل باجوہ کے کردار کو سراہا

416

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان زلمے خلیل زاد نے افغان امن مذاکرات میں وزیر اعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے کردار کو سراہا۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان زلمے خلیل زاد نے افغان امن مذاکرات میں وزیر اعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے کردار کو سراہا۔

امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کے سفیر زلمے خلیل زاد نے 7 جون کو اسلام آباد کا دورہ کیا جس کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انٹرا افغان مذاکرات عمل شروع کرنے کے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی اور انٹرا افغان مذاکرات سے قبل تشدد کے واقعے میں کمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔