قومی مالیاتی ایوارڈ پر معاملات ڈیڈ لاک کا شکار

252

پشاور (آن لائن) صوبے میں تقسیم کیے جانے والے قومی مالیاتی ایوارڈ پر اتفاق رائے ڈیڈ لاک سے دوچار ہو گیا ہے ،وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کا حصہ دس فیصد کم کرنے کافیصلہ کیا ہے پنجاب کے حصے کا ایوارڈ کم کرکے 45فیصد کیا جا رہا ہے۔ سندھ سے بھی ایوارڈ میں کٹوتی کی جا رہی ہیں تاہم سندھ حکومت نے این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی پر وفاق کے احکامات ماننے سے معذرت کی ہے جبکہ صوبے کے ماہرین مالیات بھی ایوارڈ میں حصہ کم کرنے کے حق میں نہیں۔