ممتاز علمائے کرام کی وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

705

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر سڈارت ملک کے معروف علمائے کرام اور مشائخ کا اجلاس ہواجس میں علماء کرام نےرمضان المبارک میں  حکومتی گائیڈ لائنز پر مکمل تعاون  کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت تمام مسالک کے علما ومشائخ کاویڈیو لنک اجلاس ہوا،اجلاس میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجا ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاء اللہ شاہ نے شرکت کی ۔

 علمائے کرام کے ساتھ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی بھی شریک تھے-

وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز و دیگر بھی موجود تھے-

اجلاس میں رمضان المبارک میں عبادت کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر پرمشاورت ہوئی اور صدرمملکت کی زیرصدارت اجلاس میں کیے گئے متفقہ فیصلوں پر غور کیا گیا۔

کانفرنس میں علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم کے موقف کی بھرپور تائید کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-

علمائے کرام نے کہا کہ رمضان میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ عبادت کی جائےگی۔