پاکستان ریلوے کا کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ سے زائد کا عطیہ

544

پاکستان ریلوے نے  وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے 5 کروڑ  ایک لاکھ 85 ہزار روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار  روپے کا عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر سے مخیر حضرات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ برائے کورونا فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔