پنجاب پولیس میں 10 ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری

896

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار نے پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کیے جائیں گے جن میں سے رواں مالی سال 5 ہزارکانسٹیبل بھرتی ہوں گے جب کہ 5 ہزار مزید کانسٹیبل اگلے مالی سال بھرتی کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی اور نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات بھی کریں گے۔