پاکستان کو آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف مل گیا

383

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے ترقی پذیرملکوں کے لیے رعایت کی اپیل کی جو منظور کرلی گئی، کورونا کی وجہ سے ترقی پذیرملکوں کی معیشت پرزیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورتحال کے باعث ریلیف دیا ہے، رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پرہوگا، ریلیف ایک سال کے لیے دیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف پاکستان کوملنے کی امید ہے، پاکستان کوقرضوں پررعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا، ایک سال کے لیے ریلیف مل گیا ہے،اطلاق فی الفورہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں۔