بھارت میں مسیحا درندگی پر اتر آئے

512

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں مسیحا درندگی پر اتر آئے، ڈاکٹرنے کورونا وائرس کے آڑ میں آئسو لیشن وارڈ میں موجود لڑکی کو دو دن تک مبینہ زیادتی کا نشانا بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع گایا میں آئسو لیشن وارڈ میں دو دن تک 25 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کو کورونا وائرس کے شبے میں آئسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

کچھ دن قیام اور مزید ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی  کہ لڑکی کورونا وائرس سے متاثرہ نہیں ہے، تاہم لڑکی کا انتقال ہوگیا کیونکہ اسے اسقاط حمل کے عمل سے گزرنے کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری جانب لڑکی کی ساس نے یہ شبہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے ساتھ آئسو وارڈ میں زیادتی کی گئی کیونکہ وہ اسپتال سے باہر آنے کے بعد صدمے کی حالت میں تھی اور اپنی آخری سانسوں میں اس نے بتایا کہ مجھے ایک ڈاکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضہ میں لے لی ہے, جس کی مدد سے دو ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔