سندھ ہائیکورٹ: لاک ڈائون کے باعث اپیل دائر کرنے کی پالیسی میںنرمی کا فیصلہ

224

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہا ئی کورٹ کے سندھ کی جیلوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم اقدمات۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے سیشن ججوں سے 3 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جیلوں میں سینیٹائزر، ماسک کی سپلائی،دستانے اور اسپرے کے حوالے سے رپورٹ،جوڈیشل مجسٹریٹس کو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ کے موقع پر پراسکریننگ ٹیسٹ یقینی بنانے ،کسی بھی ملزم کو تھانے کے لاک اپ میں بھیجنے سے قبل بھی اسکریننگ ٹیسٹ کرا نے کے احکامات دیے ہیں ۔علاوہ ازیں۔سندھ ہائیکورٹ نے لاک ڈائون کے باعث اپیل دائر کرنے کی پالیسی نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سائلین کو لاک ڈاؤن کے باعث عدالت سے رجوع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور لاک ڈائون کے باعث اپیل دائر کرنے کی مدت میں نرمی کردی گئی ہے جبکہ 22 مارچ سے 14 اپریل تک اپیل دائر کرنے کی مدت کو شمار نہیں کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن کا اطلاق ضابطہ فوجداری، دیوانی مقدمات اور آئینی درخواستوں پر ہوگا، نوٹیفکیشن کا اطلاق پرسنل سیٹ ہائیکورٹ،دیگر سرکٹ بینچز کے علاوہ سیشن و خصوصی عدالتوں کے لیے بھی ہو گا۔